میں " آ " لکھوں
وہ آہ نا بنے
میں "با" لکھوں
ہم بس جائیں
میں "د" لکھوں
دن رات رہیں
"آباد" لکھوں آباد رہیں
چل آ اک ایسے شہر چلیں
فیصل آباد چلیں
فیصل آباد رہیں !
میں " آ " لکھوں
وہ آہ نا بنے
میں "با" لکھوں
ہم بس جائیں
میں "د" لکھوں
دن رات رہیں
"آباد" لکھوں آباد رہیں
چل آ اک ایسے شہر چلیں
فیصل آباد چلیں
فیصل آباد رہیں !
فیصل آباد کا دیدار میرے لئے اَصْغَری حَجِّ کی مانند ہے, اکثر تو یہ دید عید پر ہی ہوتی ہے پر اس بار میرے اسلامی سال کا آغاز اس شہر سے ہوا جہاں سے چالیس سال پہلے میری زندگی کا آغاز ہوا تھا اور اسطرح محرم الحرام میں بھی میرا حَجِّ ہو گیا۔
ایسا اَصْغَری حَجِّ کہ میں جیا رج رج کیونکہ جتنی بھی لمبی چھٹی لے کر آو یہاں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا اور اس بارتو چند دن سو سال کے برابرلگے اور میں ہر پل میں صدیاں جی آیا
امید ہے جلد اپنے آپ سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔۔۔۔ملتے ہیں پھر !
ان شاء اللہ
شہر شیدائی - مسافرِ عشق کی مناجات آخر کار سال کے آغاز پر طویل انتظار اختتام پذیر ہوا اور ہم ساری دنیا کو جیت کر اپنے "شہر" سے ...